سٹی 42: پی ایس ایل 11 کی پلے اف لائن اپ مکمل ہوگئی ۔
حیدر آباد کنگز مین پلے اف لائن اپ میں جانے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔حیدر آباد گنگز مین نے روالپنڈی کو 108 رنز سے شکست دے دی
حیدر آباد کنگز مین نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔لاہور قلندرز پی ایس ایل الیون سے باہر ہوگئے ۔
عثمان خواجہ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی ۔محمد رضوان نے 26 اور سیم بلینگز نے 23 رنز بنائے ۔عاکف جاوید نے 3 اور حنین شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔گلین میکسویل اور محمد علی نے 1,1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244 بنائے تھے ۔گلین میکسویل نے 70 رنز اسکور کئے
کوسال پریرا 50 اور عثمان خان 54 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورز میں شامل رہے۔معاذ صداقت نے 28 رنز اسکور کیے۔راولپنڈیز کی جانب سے سعد مسعود نے 2 وکٹیں حاصل کیں
پشاور زلمی ، ملتان سلطان ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین پلے آف میں پہنچ گئیں