ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 213 ٹریفک حادثات ایک جاں بحق 259 زخمی

لاہور میں 213 ٹریفک حادثات ایک جاں بحق 259 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 213 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور259 زخمی افراد  ہوئے ہیں  جن میں 101 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے جبکہ 158 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔