ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ایک مرتبہ پھر ایرانی وزیر خارجہ کے استقبال کو تیار

اسلام آباد ایک مرتبہ پھر ایرانی وزیر خارجہ کے استقبال کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد ایک مرتبہ پھر ایرانی وزیر خارجہ کے استقبال کو تیار ہے ۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ مسقط سے دوبارہ اسلام آباد آنے کی تیاریاں آخری مراحل میں،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع ہے،ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مختصر ایرانی وفد بھی ہوگا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد کے مختصر دورہ پر دوبارہ آ رہے ہیں ۔دورے میں پاکستان کی اعلی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ڈاکٹر سید عباس عراقچی کے دوبارہ دورہ پاکستان کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے پر مشاورت کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ  امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ پاکستان کی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے فریم ورک مسودے پر بات  چیت ہوگی۔ 
 عباس عراقچی کا دورہ پاکستان  مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے۔