سٹی 42: قائداعظم یونیورسٹی میں کل سے آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔
قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے آن کیمپس کلاسز بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یونیورسٹی میں پہلے سے نافذ تمام کفایتی اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔تمام متعلقہ شعبوں کو جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
قائداعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کل سے مؤثر ہو گی۔رجسٹرار قائداعظم یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کر دیا۔
