ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے تمام روٹس کیلئے مزید 400الیکٹرک بسیں منگوائی جائیں گی،وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور کے تمام روٹس کیلئے مزید 400الیکٹرک بسیں منگوائی جائیں گی،وزیر ٹرانسپورٹ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:لاہور میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک بسوں کے نظام کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کے تمام فیڈر روٹس پر ای بسیں آپریشنل کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق اورنج لائن اور میٹرو بس کے تمام فیڈر روٹس کو مکمل طور پر الیکٹرک بسوں سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے مزید 200 الیکٹرک بسیں سسٹم میں شامل کی جائیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بلال اکبر خان نے بتایا کہ لاہور میں اس وقت پہلے ہی 67 الیکٹرک بسیں آپریشنل ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے 20 شہروں میں بھی ای بس سروس شروع کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے ذریعے روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر سفری سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق جون تک اورنج لائن اور میٹرو بس کے تمام فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور کے تمام روٹس کو بہتر بنانے کے لیے مزید 400 الیکٹرک بسیں منگوانے کا بھی منصوبہ ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گا بلکہ شہر میں آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔