ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیٹ بلنگ پراجیکٹ: لائسنس فیس کی وصولی پر ر نظرثانی کا فیصلہ

 نیٹ بلنگ پراجیکٹ: لائسنس فیس کی وصولی پر ر نظرثانی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: ملک بھر میں نیٹ بلنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین سے لائسنس فیس کی وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو لائسنس فیس کے نظام پر نظرثانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مجوزہ تبدیلی کے تحت 25 کلوواٹ تک لائسنس جاری کرنے کے اختیارات تقسیم کار کمپنیوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سے قبل نیپرا نے 9 فروری کے بعد ایک سے 25 کلوواٹ تک لائسنس لینے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 25 کلوواٹ تک صارفین کو لائسنس کی مفت سہولت حاصل تھی، تاہم نئے نظام کے تحت فیس وصولی کا سلسلہ شروع ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا رپورٹنگ میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ نیٹ بلنگ پراجیکٹ کے تحت فیس وصول کی جا رہی ہے، جس کے بعد وزارتِ پاور ڈویژن نے اس معاملے کا ملبہ نیپرا پر ڈال دیا تھا۔