ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چھٹی کے روز ناشتہ پوائنٹس پر شہریوں کا رش 

 چھٹی کے روز ناشتہ پوائنٹس پر شہریوں کا رش 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف :لاہور کے مختلف علاقوں خصوصاً انارکلی بازار، دہلی گیٹ اور ٹاؤن شپ لاہور میں چھٹی کے روز صبح سویرے ہی ناشتے کی دکانوں پر شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان علاقوں کا رخ کرتی ہے، جہاں سری پائے، بونگ پائے اور انڈا چنے جیسے مقبول ناشتے خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ دکانداروں کے مطابق چھٹی کے دنوں میں گاہکوں کی تعداد معمول سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

ناشتہ پوائنٹس پر آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ چھٹی کے دن اہلِ خانہ کے ہمراہ باہر ناشتہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف ذائقے کی تبدیلی کا باعث بنتا ہے بلکہ ایک خوشگوار سماجی سرگرمی بھی ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر قائم روایتی کھابوں اور ہوٹلوں میں گرم نان، تازہ چائے اور دیسی کھانوں کی خوشبو نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا، جبکہ فیملیز اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے اس موقع کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔