ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حاجی کوٹ :مزدا کوسٹر دیوار سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق،20 زخمی

 حاجی کوٹ :مزدا کوسٹر دیوار سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق،20 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: حاجی کوٹ کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار مزدا کوسٹر بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔