ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے اور ہلاکتیں بے بنیادخبر قرار

لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے اور ہلاکتیں بے بنیادخبر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پولیس نے لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے اور ہلاکتوں کو بے بنیاداور من گھڑت  خبرقرار دیدیا۔

 ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ لاہور ائیر پورٹ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ ہرگز پیش ہی نہیں آیا،سوشل میڈیا گروپس میں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی خبر وائرل کی جا رہی ہے۔

 ایس پی کینٹ کا مزید کہناتھا کہ ائیر ڈیفنس سسٹم کی بیٹری پھٹنے اور اہلکاروں کی ہلاکت میں ہرگز کوئی صداقت نہیں،لاہور ائیر پورٹ پر معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں، عوام سے گزارش ہے مذموم اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں،  برائے مہربانی بغیر تصدیق خبر پھیلانے سے مکمل گریز کریں۔