ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور؛ پرانی دشمنی، مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

پشاور؛ پرانی دشمنی، مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود میں واقع جمیل چوک میں کار پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ 

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق پرانی دشمنی پر مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین شادی ہال سے واپس جا رہے تھے، مقتولین گاڑی میں سوار تھے کہ اسی دوران مخالفین نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ 

ایس ایس پی آپریشنز نے امکان ظاہر کیا کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عبد اللہ ولد بادام گل، طاہر ولد نواب، اسامہ ولد حمایت اللہ، اویس ولد سید بادشاہ اور وقاص شامل ہیں، جبکہ ثاقب ولد سید احمد شاہ زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین کے ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔