سٹی 42 : سوات کے علاقے مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.
پاکستان کے دو صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج دو زلزلے کے جٹھکے محسوس کئے گئے ۔ ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کی شدت 4.9 جبکہ سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات میں آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 130 کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔