ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئےسمارٹ سیف سٹیز میں تعینات ہونیوالوں کیلئے کروڑ مالیت کی گاڑیاں خریدی جائینگی

نئےسمارٹ سیف سٹیز میں تعینات ہونیوالوں کیلئے کروڑ مالیت کی گاڑیاں خریدی جائینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:صوبےمیں مزید 16اضلاع میں نئےسمارٹ سیف سٹیزکاپہلےمرحلےمیں آغاز، مختلف اضلاع میں سمارٹ سیف سٹیز نے کام شروع کر دیا ہے۔
سمارٹ سیف سٹیزمیں تعینات ہونیوالے16ایس پیزکیلئےگاڑیاں خریدنےکی منظوری دے دی گئی، کابینہ اجلاس میں سمارٹ سیف سٹیز میں تعینات ایس پیز کیلئےگاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی۔
نئے سمارٹ سیف سٹیز گجرات، اٹک ، جہلم ، سیالکوٹ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ،مری ، جھنگ، ساہیوال، رحیم یار خان ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان ، میانوالی ، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا شامل ہیں۔
6گاڑیاں ورکنگ کرنیوالے سمارٹ سیف سٹیز راولپنڈی ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں تعینات ایس پیز کیلئے درکار ہیں، 1500سی سی ایک گاڑی کی قیمت 65لاکھ 92ہزار ، 1600سی سی گاڑی کی قیمت 69لاکھ 98ہزار ہے۔ 

مراسلہ کے مطابق 22پندرہ سو سی سی گاڑیوں کی قیمت 14کروڑ 50لاکھ اور44ہزار روپےہے،22سولہ سو سی سی گاڑیاں کی قیمت 15کروڑ 24لاکھ 56ہزار ہے ،گاڑیوں کی خریداری کیلئےرواں مالی سال بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹ سے دیئے جائیں گے۔