ویب ڈیسک: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع پلواما، کلگام اور شوپیاں میں کارروائی کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ فوجی اہلکاروں نے گھروں کو بموں سے اڑا کر مکینوں کو بے گھر کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی اسی طرز کی کارروائی میں دو کشمیریوں کے مکانات کو نشانہ بنایا تھا۔