ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کی ریٹائرمنٹ قریب آ گئی

دو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کی ریٹائرمنٹ قریب آ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : دو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کی ریٹائرمنٹ قریب آ گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس کی ریٹائرمنٹ میں صرف تین اور سیشن جج عرفان احمد سعید کی ریٹائرمنٹ میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس 30 اپریل 2025 اور سیشن جج عرفان احمد سعید 4 مئی 2025 کو ریٹائر ہوں گے ،عرفان احمد سعید اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال تعینات ہیں ،عرفان احمد سعید کا تعلق لاہور سے ہے ،دونوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 60 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہورہے ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب15 جون 2025 کو ریٹائر ہوں گے ،سیشن جج غفار مہتاب بینکنگ کورٹ ملتان تعینات ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا سید 10 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے ۔انجم رضا سید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال تعینات ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر 18 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔ محمد ابراہیم اصغرجج بینکنگ کورٹ بہاولپور تعینات ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال،قمر الزمان،اسد علی،شاہدا سلام، محمد نواز مارتھ، محمد کلیم خان، ملک شبیر احمد، شاہد اسلام،چودھری محمد طارق جاوید، محمد نویداقبال بھی رواں برس ہی ریٹائر ہو جائیں گے۔

 

Ansa Awais

Content Writer