ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر کے سب سےبڑے زیر زمین سیوریج منصوبےکی منظوری

لاہور شہر کے سب سےبڑے زیر زمین سیوریج منصوبےکی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:وفاق نے49ارب سےشہرکےپہلےٹنل بورنگ پراجیکٹ کی منظوری دیدی، لاریکس کالونی سےگلشن راوی تک ڈرینج سیوریج منصوبہ سی ڈی ڈبلیوپی میں پیش، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نےمنصوبہ منظورکرکےایکنک کوارسال کردیا۔

ایکنک سےمنظوری سےقبل سی ڈی ڈبلیوپی سےمنظوری لازمی ومشکل ترین مرحلہ تھا، واسالاریکس کالونی سےگلشن راوی تک جدیدٹنل بورننگ پراجیکٹ کےذریعےمیگاسیوریج لائن بچھایا جا ئے گا۔
3سالہ فارن فنڈڈمنصوبےکےاےآئی آئی بی بینک سافٹ لون کےتحت فنانس کرےگا، لاریکس کالونی سے شملہ پہاڑی ، کوئنز روڈ ، پنجاب اسمبلی ، اے جی آفس جائےگا،چوبرجی براستہ ریلوےکالونی ،شام نگرسےگلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن جائےگا۔

دوسری سائیڈگلبرگ سےظفر علی روڈ،شادمان ایل اوایس ،سمن آبادسےگلشن راوی پراختتام پذیرہوگا، 28کلومیٹرطویل منصوبےمیں نہ سڑکیں کھودی جائیں گی نہ انفراسٹرکچرمتاثرہوگا، واسانےاس سےقبل پی سی ون منظورکراکرغیرملکی کمپنی سےڈیزائن وفزیبیلٹی پرکام شروع کردیاتھا۔