فاران یامین : مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور دو سواریاں زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا رکشہ سے جا ٹکرائی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔