ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید گھیرا تنگ، سی سی ڈی سے متعلق بڑا فیصلہ

 جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید گھیرا تنگ، سی سی ڈی سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئےسی سی ڈی کے 10 ریجن ہونگے، 5بڑےشہروں میں ایس ایس پی سی سی ڈی امورکےذمہ دارہونگے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں ایس ایس پی کے ماتحت ایس پی نارتھ،ایس پی ساؤتھ،ایس پی سنٹرل کام کرینگے۔

شیخوپورہ ریجن میں ڈی ایس پی شیخوپورہ،ڈی ایس پی قصور،ڈی ایس پی ننکانہ ہونگے،،گوجرانوالہ ریجن میں ایس ایس پی سی سی ڈی کے ماتحت ایس پی گوجرانوالہ کام کریں گے۔

ڈی ایس پی گجرات اورڈ ی ایس پی سیالکوٹ بھی کام کریں گے،ڈی ایس پی نارووال،ڈی ایس پی حافظ آباد ایس ایس پی گوجرانوالہ کےماتحت کام کرینگے،ڈی ایس پی منڈی بہاوالدین بھی ایس ایس پی گوجرانوالہ کے ماتحت کام کریں گے
راولپنڈی ریجن میں ایس ایس پی کےماتحت ایس پی راولپنڈی کام کریں گے،ڈی ایس پی چکوال اور ڈی ایس پی مری ایس ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی کے ماتحت کام کرینگے۔

ڈی ایس پی جہلم اورڈی ایس پی اٹک بھی ماتحت کام کریں گے،،ڈی ایس پی میانوالی،ڈی ایس پی بھکر،ڈی ایس پی خوشاب ماتحت کام کریں گے۔