ڈکیتی کی نیت سے آئے ڈاکو خاتون کو دیکھ کرکیوں بھاگے؟ ویڈیو وائرل

ڈکیتی کی نیت سے آئے ڈاکو خاتون کو دیکھ کرکیوں بھاگے؟ ویڈیو وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل  ہو رہی ہے جس میں برقع پہنے، راہ چلتی خاتون کو ڈاکوؤں سے لٹنے کے بجائے اُنہیں اُلٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق سنسان گلی میں خاتون اپنی منزل کی طرف جا رہی ہیں، اس موقع سے  فائدہ اٹھانے کے لیے موٹر بائیک پر سوار چور اِنہیں لوٹنے کی غرض سے پیچھے آتے ہیں اور خاتون کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون رُکتے ہی اپنے پرس سے پستول نکال کر ڈاکوؤں پر تان لیتی ہیں جس پر ڈاکو اُلٹے پاؤں بھاگ جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین خاتون کو اپنا دفاع کرنے پر اِن کی تعریف اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)