کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکےکی سی سی ٹی وی فوٹیج

کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکےکی سی سی ٹی وی فوٹیج
کیپشن: Karachi Blast video
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، خاتون خودکش بمبار کی جانب سے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک  برقع پوش خاتون کراچی یونیورسٹی کے گیٹ کے پاس موجود ہے جبکہ سفید ہائی ایس وین بھی جامعہ میں  داخل ہونے کے لئے آرہی ہے۔

 گاڑی کے عقب میں موٹرسائیکلوں پر رینجرز اہلکار بھی آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اس دوران شعبہ کے باہر ایک خاتون کو کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جونہی ہائی ایس گاڑی لڑکی کے قریب پہنچتی ہے تو خاتون خود کو دھماکے سے اڑا لیتی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین چینی باشندے جاں بحق ہوئے جبکہ چوتھا شخص ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور ہو سکتا ہے۔ دھماکے سےگاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اورگاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔

دھماکے کے بعدپولیس ،رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں پہنچ گئیں اورلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکے میں چاررینجرزاہلکارزخمی بھی ہوئے۔

واقعے کے بعدپولیس ،رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کوگھیرےمیں لے لیا اور مختلف پہلوؤں سےتفتیش کی جارہی ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بھی واقعے پرنوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer