ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کردیا

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ سیاست میں  ہنگامہ خیز مہینہ ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرخود کھودے گی۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی  گیس ، پیٹرول اور گندم سے محروم  کر دیا گیا ہے اور جلد ہی پیٹرول پر سبسڈی ختم کردی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روس سے  تیس فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے ملک  میں عوام کو بھت ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا اور ملک کے مسائل کاواحد حل الیکشن رہ گیا ہے جسے جتنا جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی  ملک کیلئے بہتر ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے پیغام میں کہا  کہ ایمپورٹیڈ حکومت کی جانب سے فرار کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے جس کا آغاز ای سی ایل سے ڈیرھ سو ملزمان کا نام نکال کر کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمپورٹیڈ حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے کیونکہ یہ بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اس وجہ سے جلد ہی اس ایمپورٹیڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔