ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم پیشرفت ;دعازہرہ نے والد کیخلاف درخواست دے دی

 اہم پیشرفت ;دعازہرہ نے والد کیخلاف درخواست دے دی
کیپشن: Dua Zahra
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دعازہرہ نے اپنے والداوردیگرافراد کیخلاف ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست دائرکردی جس پر عدالت نے لاہورپولیس اوردیگرفریقین کوہراساں کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، دعا زہرہ سیشن کورٹ لاہور پہنچی جہاں اس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرایا۔

 لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان بھی قلمبند کرایا جس میں کہا کہ پسندکی شادی کی،کسی نے اغوانہیں کیا،شوہرکےساتھ رہناچاہتی ہوں،والدسمیت دیگررشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کیاجارہاہے۔

اس سے قبل دعا زہرہ کا ویڈو پیغام بھی سامنے آچکا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ظہیراحمدسے شادی کی ، میرے گھروالے زبردستی میری شادی کسی اورسے کراناچاہتے تھے ، گھروالے مجھے مارتے پیٹتے تھے،کسی نے مجھے اغوانہیں کیا۔