وزیراعظم کیساتھ کون کون سعودی عرب جائے گا؟ نام سامنے آگئے

وزیراعظم کیساتھ کون کون سعودی عرب جائے گا؟ نام سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ دو روزہ دورہ سعودی عرب  پر کون کون ساتھ جائے گا؟ ناموں کی فہرست سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب 28 تک 30 اپریل ہوگا، وزیر اعظم کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہاں اور ارکان اسمبلی بھی ہونگے، وزیراعظم کے ہمراہ ان کا پرسنل اسٹاف اور سکیورٹی سٹاف بھی ہوگا، وزیراعظم کے فیملی ممبرز  اور عملے کے ارکان بھی سعودی عرب دورے میں ساتھ ہونگے۔

فہرست میں مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود،  بلاول بھٹو، شگفتہ جمانی، اخترمینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر خان ہوتی، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، علی نوازش شاہ، محسن داوڑ، محمود اچکزئی، ڈاکٹر مالک بلوچ اور  شاہ اویس نورانی، علامہ طاہر اشرفی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ، مریم نواز شریف، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حمزہ شہباز  فیملی کی ملازمہ نسرین بھی وفد میں شامل ہوں گے،  صبیحہ عباس شریف، یوسف عباس شریف، مسز یوسف عباس شریف، یوسف عباس کےصاحبزادے، دوحہ سے سلمان شہباز ، ان کی اہلیہ اور  بیٹا اور ملازمہ کے نام شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سے حسین نواز اور ان کی اہلیہ بھی سعودی عرب دورے کے دوران شامل ہوں گے، وزیراعظم کے ساتھ وفد میں پی ایم آفس کا عملہ، سکیورٹی ٹیم اور میڈیا ٹیم بھی ساتھ ہوں گی، سعودی عرب جانے والے وفد میں حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی شامل ہوں گے۔