ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کے نئے داخلوں کے حوالے سے مراد راس کا اہم ٹویٹ

 طلبہ کے نئے داخلوں کے حوالے سے مراد راس کا اہم ٹویٹ
کیپشن: Murad Raas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:طلبہ کے دس لاکھ داخلوں کا ہدف پورا کرنے کا معاملہ،سکولوں میں طلبہ کے نئے داخلوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار پر پہنچ گئی،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ باقی داخلوں کا ہدف فروری 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا رواں تعلیمی سال میں طلبہ کے دس لاکھ داخلوں کا ہدف پورا کرنے کا معاملہ،سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار پہنچ گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئیٹ میں داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سکولوں میں لڑکوں کے داخلوں 2 لاکھ 43 ہزار سات سو ہوئے ہیں جبکہ لڑکیوں کے سکولوں میں نئے 2 لاکھ 87 ہزار نئے داخلے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود سکولوں میں داخلہ مہم جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دس لاکھ داخلوں کا ہدف فروری 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔یادرہے کہ داخلہ مہم کا آغاز یکم فروری سے کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer