پاکستان کی معروف اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، شوبز چھوڑنے کا اعلان

پاکستان کی معروف اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، شوبز چھوڑنے کا اعلان
کیپشن: City42 - Fiza Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل فضاعلی نے ایاز ملک نامی بزنس مین سے دوسری شادی کرلی اور شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔

1999 میں شوبز انڈسٹری میں ڈرامہ سیریل "مہندی" سے قدم رکھنے والی معروف اداکارہ و ماڈل فضا علی نے ایاز ملک نامی بزنس مین سے دوسری شادی کرلی ہے جس کا باقاعدہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کردیا۔ فضا علی کو ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کے پیغام مل رہے ہیں۔

#married to #Ayazmalik #shukaralhumdulillah #plz pray for us # for my new life

A post shared by Fiza Ali (@fiza_aali) on

فضا علی نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری شادی ایاز ملک کے ساتھ ہو گئی ہے اور اللہ کی رحمت سے یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے میں جلد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہو تاہم  جو پراجیکٹس سائن کیے ہوئے ہیں انہیں مکمل کروں گی۔

واضح رہے کہ  فضا علی کی پہلی شادی2007ءمیں ہوئی تھی۔ اور ایک سال قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ پہلی شادی سے فضہ علی کی ایک بیٹی بھی ہے ۔جو فضا کے پاس ہی رہے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer