ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی جانب سے مذاکرات کا چینل کھلا ہے:وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی

حکومت کی جانب سے مذاکرات کا چینل کھلا ہے:وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے چینل کھلا ہے، مذاکرات کے لیے دونوں فریقین کا آمادہ ہونا لازم ہے۔

  چوہدری سالک حسین نےکہا کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی مذاکرات کے لیے باتیں کی جا رہی ہیں، انہی کی صفوں میں چند لوگ مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں.

  وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے جان و مال محفوظ کرنا حکومت کا مشن ہے، چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت کا پہیہ کبھی نہ رُکے،پاکستان پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس میں دعوت دی تو ضرور شرکت کریں گے.

 چودھری سالک حسین نے کہا کہ وزیر اعظم وطن واپسی پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے بات چیت کرینگے، بین الاقوامی حالات کے مطابق جماعت اسلامی کو حالات کو سمجھنا چاہی.

 وفاقی وزیر  نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے جا رہی ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں ہمسایہ ممالک سے کم ہیں۔