ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات؛دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات؛دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات ہوئی ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق اسحاق ڈار اور سنگاپور کے وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان اور سنگاپور کا مسلسل روابط اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ پاک سنگاپور وزرائے خارجہ کا باہمی مفاد میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

اسحاق ڈار اور سنگاپور کے وزیر خارجہ نے ا علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مذاکرات اور سفارت کاری کی کوششوں کو سراہا۔پاکستان اور سنگاپور کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔