ملک اشرف : پنجاب بار کونسل انتخابات میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کو بھی انکوائری کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا
پنجاب بار کونسل انتخابات 2025-2030 کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کو بطور ممبر شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ان کے لیے ایک بڑا اعزاز اور اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔طلاعات کے مطابق یہ کمیٹی پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کے رول 28(A) کے تحت تشکیل دی گئی ہے، جو شکایات کا جائزہ لے گی، انکوائری کرے گی اور اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کریں گے، جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ناصر چوہان بھی اس کے رکن ہوں گے۔
،قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ محمد عثمان خان ایک قابل، محنتی اور باصلاحیت قانون دان ہیں جنہیں ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دیانت داری کی بنیاد پر سراہا گیا ہے۔ ان کی کمیٹی میں شمولیت نہ صرف بار کونسل کے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنائے گی بلکہ وکلاء برادری کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔ ماہرین کے مطابق محمد عثمان خان کا کردار کمیٹی کے فیصلوں کو مؤثر اور غیر جانبدار بنانے میں کلیدی ثابت ہوگا۔