ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ سیاحت کے  فروغ کیلئے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

پنجاب؛ سیاحت کے  فروغ کیلئے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے سیاحتی مقامات پر عالمی اور مقامی  سیاحوں کی توجہات حاصل کرنے اور سیاحت کے  فروغ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ تیارکرلی گئی ہے۔ بین الاقوامی معیار کی ایپ میں سیاحوں کو تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ میں 170 ٹورازم سائٹس کو گوگل کوآرڈینیٹس کے ساتھ شامل،  ورچول سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز  ورلڈ ٹورازم ڈے پر ایپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔ محکمہ سیاحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی سے نئی ایپ تیار کروائی ہےجس میں ورچوئل اکسپیرینس کے لیے ایپ میں اے آر/ وی آر کی سہولت موجود ہوں گی،جبکہ سیاح ایپ سے منسلک ہوکر کسی بھی سیاحتی مقام کا ورچول وزٹ کرسکے گا سیاح ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کی بکنگ ایپ کے ذریعے کر سکیں گے۔ اسکے علاوہ آن لائن ٹیکسی بک کروانے کے لئے بھی متعلقہ کمپنیز کے ساتھ معاہدہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ بھی کیا جا سکے گا۔