سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 281.43 روپے سے کم ہوکر 281.41 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.45 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 40 پیسے سستاہوکر 334.59 روپے، برطانوی پاؤنڈ 19 پیسے سستاہوکر 384.24 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے کم ہوکر 77.74 روپے، جبکہ سعودی ریال 7 پیسے بڑھ کر 75.74 روپے کا ہوگیا ۔