ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے تمام سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ، محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھل گیا

شہر کے تمام سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ، محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: شہر  لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین، شہر کے تمام سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

شہر  لاہورمیں بار بار چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود پولیو سے پاک نہ کیا جا سکا۔ قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اگست میں لیے گئے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔

 نمونے آؤٹ فال روڈ، محمود بوٹی، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے لیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔

 اعداد و شمار کے مطابق لاہور گزشتہ2 سال سے پولیو وائرس سے پاک نہ ہو سکا، جس سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں۔

لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی سے محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔