ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب زدگان کو امداد سے روکنے کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار

سیلاب زدگان کو امداد سے روکنے کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سیلاب زدگان کو امداد سے روکنے کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری غلام محی الدین کی جانب سے سیلاب زدگان کو براہِ راست امداد دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کو بطور اعتراض سنا۔درخواست گزار کے وکیل محمد آفتاب باجوہ نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے براہِ راست امدادی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے اور متاثرین تک امداد پہنچنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس اقدام سے متاثرین مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے:"سوشل میڈیا رپورٹس پر عدالت یقین نہیں کر سکتی، یہ فیک بھی ہو سکتی ہیں۔""کیوں نہ بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر آپ کو جرمانہ کیا جائے؟"
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر رجسٹرار آفس کا اعتراض درست ہے اور عدالت اس اعتراض کو برقرار رکھتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer