سیاحوں کی سنی گئی، وادیِ نیلم میں تین روز بارش کے بعد برف باری کا آغاز

Snowfall in Nelum Vally, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:استور، چلاس، دیامر اور  گلگلت بلتستان کے دیگر بالائی علاقوں کے ساتھ وادی نیلم  میں بھی تین دن سے مسلسل بارش کے بعد اب بالائی علاقوں میں اتوار کے روز  برف باری بھی شروع ہو گئی ہے۔

برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سیاحتی مقامات رتی گلی جھیل،بابون ویلی،شونٹھر اور پتلیاں جھیل کے علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری سے موسم خنک ہو گیا ہے۔ سیاحتی مقامات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جس سے سیاحتی مقامات کے نظارے اور بھی دلفریب ہو گئے اور جنت نظیر وادی کےحسن میں اضافہ ہو گیا ہے ،

وادی نیلم میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مسلسل بارش اور برفباری کے سبب  بالائی علاقوں میں خانہ بدوش اور ان کی بکریاں ناسازگار حالات میں پھنس گئی ہیں۔
پہاڑوں پر برفباری سے  وادی نیلم کے بیشتر بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔  ڈپٹی کمشنر نیلم نے وادی نیلم کی طرف آنے والے سیاحوں کو  مشورہ دیا کہ برفباری کے دوران سردی سے بچنے کے لئے مناسب احتیاطی تدابیر اپنانا مت بھولیں۔ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم جنجوعہ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وادی میں موجود سیاحوں کو  ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ رتی گلی/ پتلیاں جھیل کیمپ انتظامیہ کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بتایا تھا کہ بحیرہ عرب سے درمیانہ درجہ کی نمی سے لبریز  ہوائیں 22 ستمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں۔اس موسمی نظام کے زیر اثر  کشمیر، (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر) میں بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، چترال، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں 22 سے 24 ستمبر تک وقفے وقفے سے وقفے وقفے سے ہوتی رہیں اور اتوار کے روز کشمیر، گلگت بلتتان میں بالائی علاقوں میں برف باری بھی شروع ہو گئی


این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے خبردار کیا تھا کہ 22 سے 24 ستمبر تک معتدل سے موسلادھار بارش  سے مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے خطرناک علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہے ۔ ان علاقوں میں تین روز تک بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا کوئی خطرناک واقعہ نہیں ہوا تاہم اب بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔