پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم شدید سرد ہوگیا

پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم شدید سرد ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپردیر اور  آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ اولے بھی برس پڑے ، لیند سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیورز کو احتیاط کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 

خیبر پختونخوا  کے علاقے اپردیر میں تیز بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بارش سے دیر کمراٹ نئے سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے  ڈرائیورز کو احتیاط کرنے کی ہدایت کردی۔ 

اپردیر، شہورٹاپ،لواری،گوالدئی اور کوہستان کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بارش سے دریائے پنجکوڑہ کی سطح میں اضافہ ہوگیا، جبکہ موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ 

 خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ میں بھی دوسرے روز شدید بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا. نوشہرہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کے دوران شدید ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

ژالہ باری سے گندم کے فصل،  باغات، اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، کاشتکاروں کو شدید مالی نقصانات کا اندیشہ ہے۔

 آزاد کشمیر موسم ؛

آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ اولے بھی برس پڑے ، جس کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تیز بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

ندی نالوں میں طغیانی، زیرزمین اور دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ 

سخی سرور میں شدید ژالہ باری؛

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں شدید ژالہ باری سے شہر سفید ہوگیا۔ سخی سرور اور کوہ سلیمان میں گرج چمک کے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ 

سخی سرور میں آج ہونے والی خوفناک شدید ژالہ باری سے لوگ توبہ استغفار کرتے رہے، ژالہ باری سے فصلیں تباہ ہوگئیں، اور درختوں  کے پتے جھڑ گئے۔