سٹی42: ملتان شہر میں بارش اور نواحی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی ہے۔
ژالہ باری بستی ملوک، مخدوم رشید اور بدھلہ سنت کے علاقوں میں ہوئی. ژالہ باری کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق ملتان میں آج رات وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔ ژالہ باری کی اطلاعات نواحی علاقوں سے موصول ہوئیں تاہم ملتان شہر میں صرف تیز بارش ہوئی۔