علی سا ہی :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کےلئے اچھی خبر،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کوبھی لائسنس بنانے کا اختیارمل گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ کے36چھوٹےشہروں میں ڈرائیونگ لائسنس بنانےکی سہولت دی جائیگی،پی ایچ پی کی رائیونڈ سمیت11چیک پوسٹس پر لرننگ لائسنس کا اجرا کیاجارہا ہے.
ڈی آئی جی اطہر وحید کا کہنا ہے کہ لرننگ لائسنس کے کامیاب اجرا کے بعدڈرائیونگ لائسنس کےاجرا کی اجازت دی گئی ،آئی جی پنجاب نے پی ایچ پی کوہرطرح کے ڈرائیونگ لائسنس کےاجرا کی اجازت دے دی ہے۔
اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے پی ایچ پی کو اختیارات دینے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،پی ایچ پی نےچالاننگ کی اجازت کےبعد 85دنوں میں 24کروڑ کے چالان کئے
ڈی آئی جی اطہر وحید کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس اجرا کی اتھارٹی ملنے پر مانیٹرنگ اورشفافیت کو یقینی بنائیں گے۔