عمران خان نے چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل دیدی

چیئرمین ایڈوائزری کونسل،حامد خان،صدر،عمران خان،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین ایڈوائزری کونسل تشکیل دیدی، چیئرمین ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل عمران خان کو اہم نوعیت کے معاملات پر اپنی تجاویز پیش کرے گی، چیئرمین ایڈوائزری کونسل کی صدارت رہنما تحریک انصاف حامد خان کریں گے جبکہ نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں، ان کے علاوہ سلیم جان، یعقوب اظہر، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری بھی ایڈوائزری کونسل میں شامل ہیں۔