ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی بینک سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری کاامکان

عالمی بینک سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری کاامکان
کیپشن: World Bank
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی بینک نے موجودہ موسمیاتی صورتحال پر پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دینے غور شروع کر دیا ہے۔

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔انہوں ںے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر نے دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر لیا ہے۔اس دوران نائب صدر عالمی بینک نے گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی سے بھی ملاقاتیں کیں۔