ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل کالجز میں داخلے کا امتحان منسوخ، نیا مطالبہ سامنے آگیا

Rejected MDCAT Exam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کو غلطیوں اور انتظامی حماقتوں کا مظہر قرار دے دیا،امتحان منسوخ کرکے پہلے سے رائج طریقہ کار کے تحت انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پی ایم اے ہاوس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر ارم شہزادی ، ڈاکٹر واجد علی ، ڈاکٹر بشری حق ، ڈاکر احمد نعیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میں بیٹھے نان ڈاکٹر عہدیداران ملک میں شعبہ طب کی تباہی و بربادی کر رہے ہیں۔

پی ایم اے عہدیداران نے کہا کہ جس کمپنی کو ایم ڈی کیٹ امتحان کروانے کا ٹھیکہ دیا گیا اس کے خلاف ایس ای سی پی میں کیسز چل رہے ہیں ۔ چند روز قبل پی ایم سی کا ویب پورٹل بھی ہیک کر لیا گیا، جس کے بعد اس امتحان کی ساکھ ہی ختم ہوچکی ہے ۔ پی ایم اے عہدیداران نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس صورتحال کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ امتحان کو فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer