ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیاں

Corona Vaccination in Pakistan
کیپشن: Corona Vaccine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف خطرے کی گھنٹی،  وزیر داخلہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو خبر دار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 ستمبر کے بعد  کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر بڑے پیمانے پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ 30 ستمبر تک کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوا لیں ، 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔

شیخ رشیدنے مزید کہا کہ  این سی او سی نے کورونا کے خلاف زبردست کام کیا ہے،  این سی او سی کے کام کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔ اپنے لیے اپنے ملک کیلئے ویکسین لگوائیں،  وزیر داخلہ نے قوم سے اپیل کی کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer