انسانی قد کےبرابر ملنے والےچوہے کی ویڈیو وائرل

انسانی قد کےبرابر ملنے والےچوہے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کرہ ارض پر زمانہ قدیم میں ڈینوسارز اور ان جیسی بے شمار مخلوقات پائی جاتی تھی جو قدرتی آفات کا شکار ہونے پر تقریباً ختم ہوچکی ہیں،عصر حاضر میں انسانی قد کے برابر چوہا دیکھ کر اشرف المخلوقات کی عقل سلیم ایک بار پھر دنگ رہ گئی۔

تفصیل کے مطابق زمین کے اوپر، سمندروں، دریاؤں، ندی نالوں میں بےایسی مخلوقات پائی جاتی ہے جن کے بارے انسان نے پہلے سنا نہ کبھی دیکھا، کیونکہ دور جدید میں ایسی مخلوقات کا ملنا کسی عجوبے سے کم نہیں، زمانہ قدیم میں انسانوں کےظہور کے ساتھ کرہ ارض پر پائی جانے والی یہ مخلوقات بھی زوال پذیر ہوچکی۔مگر  ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

میونسپلٹی ادارے  کے ملازمین نے ایک نالے کی صفائی کے دوران انسانی قد کے برابر چوہا برآمد کیا جس کو دیکھ سب دنگ رہ گئے،واقعہ وسطی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میں پیش آیا، ورکرز کا کہناتھا کہ  ہمیں اس وقت بہت حیرانی ہوئی جب ایک بڑے نالے کی صفائی کے دوران کچرا نکالا تو نالےسے ایک انسانی سائز کا چوہا برآمد ہوا۔

 واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کو پہلی نظر میں دیکھنے والے تعجب کا شکار ہورہے ہیں کیونکہ انسانی سائز کے برابر نظر آنے والا چوہا اصلی نہیں، بلکہ انسانی قد کے برابر چوہے کا ایک مجسمہ ہے،سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کیا جارہا ہے اور دلچسپ آراء اور تبصرے کئے جارہے ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer