سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ فرزانہ اکرم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران بھٹی اور انکی ٹیم نے لاہور سے گرفتار کیا ۔ ملزمہ نے شہری اشرف کے بیٹے کو متحدہ عرب امارات بھجوانے کا جھانسہ دیکر 3 لاکھ 75 ہزار روپے بٹورے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے ۔