ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے بڑی خوشخبری

 پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)باغوں کے شہر لاہور  میں ڈینگی نے پنجے گاڑ لیے،  48 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،  وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی مریضوں کی بہتر نگہداشت کیلئے پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی الاؤنس دینے کیلئے محکمہ صحت کو فوری سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی بہتر نگہداشت پر پیرا میڈیکل سٹاف کو کیش پرائز اور سرٹیفیکیٹس دیئے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز، نرسزاور دیگر سٹاف کو الاؤنسز بھی دئیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer