سٹی 42: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے داتا دربار پر حاضری دی
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے داتا دربار پر حاضری دی،چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس دوران ڈپٹی وزیراعظم نے ملکی استحکام امن اور معاشی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔
دورے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔