ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو بنانے کا جنون، ٹک ٹاک ایک اور جان نگل گیا

ویڈیو بنانے کا جنون، ٹک ٹاک ایک اور جان نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسامہ ملک :ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی، ٹک ٹاک بناتے ہوئے سر پر گولی لگنے سے 22 سالہ فرزانہ چل بسی۔

 پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے سر پر گولی لگنے سے 22 سالہ فرزانہ جان سے گئی۔

 پولیس کے مطابق فرزانہ نے شوہر سے کہا کہ وہ پستول اس کے سر پر رکھ کر ٹک ٹاک بنائے،فرزانہ کے شوہر غلام مصطفی نے پستول سر پر رکھ کر گولی چلائی، اسے معلوم نہیں تھا کہ چمبر میں گولی ہے ۔

 فرزانہ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔

 پولیس نے فرزانہ کے شوہر غلام مصطفی کو گرفتار کرلیا،فرزانہ کی ایک ماہ قبل ہی نکاح ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم غلام مصطفی کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی ہے۔