ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں 8 نئے بلڈ سنٹر بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں 8 نئے بلڈ سنٹر بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب میں 8نئےبلڈ سنٹربنانےکامنصوبہ تیار، منصوبےپر ترامیم کےبعدلاگت4ارب95کروڑ تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت نے بجٹ میں شامل کرنے کیلئےپی اینڈڈی سےرجوع کرلیا، 482ہسپتالوں کے بلڈ بینک سنٹرز سے جڑیں گے۔ 

خون کے ٹیسٹ، ذخیرہ اور فراہمی کا جدید نظام بنایا جائے گا، خون عطیہ سے لے کر مریض کو دینے تک مکمل نگرانی ہوگی۔

ریجنل بلڈ سنٹرز جہلم، لاہور، مظفرگڑھ، اوکاڑہ میں قائم ہونگے، میانوالی، شیخوپورہ، لیہ اور وہاڑی میں قائم ہوں گے۔

منصوبہ جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے، محفوظ خون کی فراہمی کیلئے بڑا قدم ہوگا ،167بڑے ہسپتال اور 315 دیہی مراکز بھی منصوبے میں شامل ہونگے۔