ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے  کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے، جس کی سماعت ارباب محمد طاہر کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے  جب کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے ۔

کیس کے حوالے سے درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر رکھی ہے ، جس میں بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا  کی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت سے عمران خان کے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer