ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا

 پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 انور عباس: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا, پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرےگا،دوحہ مذاکرات کےبعد پاکستان،افغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی عمل میں آئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا، استنبول میں ہونے والے مذاکرات دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا فالو اپ ہیں,پاکستان استنبول میں ہونے والی نشست میں افغان سرزمین سے پاکستان مخلف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ دوہرائے گا۔

استنبول مذاکرات میں بھی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ سرفہرست ہو گا, پاکستان افغانستان سے افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں بالخصوص قتنۃ الخوارج, قتنۃ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابل تصدیق کاروائی کا مطالبہ کرے گا۔

مذاکرات کے دوسرے دور کے مقاصد بھی وہی تمام پہلو ہیں جو پہلے دور میں رکھے گئے تھے, استنبول مذاکرات میں بھی بھرپور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاے گا,پاکستان نے دوحہ مذاکرات میں سنجیدگی سے شرکت کی۔ 

دوحہ میں پاکستان افغان طالبان مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی عمل میں آئی, دوحہ مذاکرات کے نتیجے میں مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا, دوحہ مذاکرات کے اختتام پر ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق تاہم افغان طالبان رہنماء دستاویز پر دستخط کے باوجود اس کو "تحریری معاہدہ" کہنے انکاری ہے, افغان طالبان حکومت کی جانب سے اس تحریری دستاویز کو معاہدے کہنے یا نہ کہنے سے اس کی قانونی حیثیت ہر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

پاکستان کے خلاف افغان جارحیت کے بعد سے پاک افغان سرحدی راہدرایاں بھی بند ہیں,دونوں ممالک کے درمیان 8 سرحدی راہداریاں موجود ہیں۔