معروف قوال شیر میانداد میوزیکل شوز میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

معروف قوال شیر میانداد میوزیکل شوز میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ قوال شیر میانداد میوزیکل شوز میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔

 شیر میانداد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میوزیکل شوز میں شرکت کرنے کے لئے امریکی ریاست نیویارک پہنچ گئے، وہ اپنی قوال پارٹی کے ساتھ  اپنے دورے میں امریکا کے مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹ کریں گے۔

 شیر میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار  ان کے  واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، کیلی فورنیا اور ڈیلس میں شوز ہورہے ہیں، امریکا میں پہلے بھی شوز کئے ہیں لیکن اس بار جو شوز ہوں گے اس میں پاکستانی کمیونٹی بڑے پیمانے میں شرکت کررہی ہے۔