ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، 5 انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، 5 انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : ایف آئی اے گجرانوالہ نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 5 انسانی سمگلر گرفتار  کرلیے گئے۔ ملزمان میں اشتہاری محمد عرفان ، عباس مسیح ، علی اعجاز ، عمران لوئل اور خرم سجاد شامل ہیں۔ ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔ 
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی غرض سے لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزمان نے شہریوں کو دبئی ، اٹلی ، لیبیا، ملائیشیا اور یورپ بھجوانے کے لیے مجموعی طور پر 61 لاکھ 80 ہزار بٹورے۔ ملزمان سے بڑی تعداد میں پاسپورٹ ، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔