(عامر شہزاد )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کو کمرہ عدالت سے گرفتا ر کر لیا،مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر سابق ایم پی کو سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔